ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا، جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نےجون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورےکیے۔
آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پر پاکستان کے عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان نےمنی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے خلاف پیشرفت کی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر عالمی سطح پربڑھتی قیمتوں کااثرپڑا، رواں سال معاشی ترقی 4 فیصدسے زیادہ اور اگلے سال 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق چھٹے جائزے کے تکمیل کی حتمی منظوری ایگزیکٹوبورڈ سے لی جائےگی، پاکستان کومالی ،ادار ہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی جبکہ پاکستان کودیگرممالک اوراداروں سےفنڈنگ کےحصول میں مدد ملے گی۔
آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکاقرض پروگرام بحال کرنے پر آمادہ ہوگیا اور کہا کہ کوروناوباکےخلاف پالیسی اقدامات سےمضبوط معاشی بحالی ہوئی، ایف بی آرکےٹیکس محاصل مضبوط رہے،آئی ایم ایف اعلامیہ
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں اضافہ،روپےکی قدرمیں دباؤرہا،ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےکوششیں جاری رکھی جائیں، حکومت گردشی قرضوں کی مینجمنٹ پرثابت قدمی سےعمل کرے، بجٹ، مالی شعبے اور مجموعی معیشت پر منفی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
The post ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CGcwv1
No comments