Breaking News

کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ: وفاقی وزرا نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: کالعدم ٹی ایل پی سےپابندی ہٹانےکا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے تاحال سمری کی منظوری نہ دی جاسکی، اہم وفاقی وزرا نےمعاملے پر کھلی بحث کرانےکامطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزرا کی رائے ہے کہ معاملےپر وفاقی کابینہ اجلاس میں بحث ہونی چاہیے، یہی وجہ ہے کہ بعض وفاقی وزرا نے سمری پردستخط نہیں کیے، سمری کی منظوری کےلیے14وزرا کے دستخط درکار ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا۔

 

The post کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ: وفاقی وزرا نے بڑا مطالبہ کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YmoYSo

No comments