براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑا ریلیف
ریاض: سعودی حکومت نے ان افراد کو بھی براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی جنہوں نے کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوا رکھی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے وہ بھی 4 دسمبر سے براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کورونا صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے، وہ افراد جنہوں نے مملکت سے روانگی کے وقت ویکسین کی ایک خوراک لی تھی انہیں بھی آنے کی اجازت ہوگی۔
وزارت کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے لیے تین دن کا ہوٹل قرنطینہ ہوگا۔
دوسری جانب افریقی ممالک میں پھیلے کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دی ہیں۔
کورونا کی نئی قسم، سعودی عرب نے مزید ممالک سے پروازیں معطل کر دیں
سعودی حکومت نے اب جمہوریہ مالاوی، جمہوریہ زامبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشیلز، جمہوریہ موریشس اور جمہوریہ کوموروس سے بھی پروازیں آنے جانے پر پابندی لگا دی۔
The post براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑا ریلیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/319GhHh
No comments