فیکٹ چیک: کیا نئے کرنسی نوٹ جاری ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
مرکزی بینک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے نئے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی تھی، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی اسٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔
Some fake news regarding new designs of currency notes is circulating on social media. #SBP categorically denies the news and clarifies that no such proposal is under consideration at the moment. pic.twitter.com/Dnt1Yb3QRP
— SBP (@StateBank_Pak) November 8, 2021
The post فیکٹ چیک: کیا نئے کرنسی نوٹ جاری ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30c63dZ
No comments