کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کی جان لینا یا زخمی کرنا معمول بن گیا
کراچی : ایف بی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پرملزمان نے شہری کو گولیاں مار دیں اور بے خوف ملزمان سب کے سامنے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کی جان لینایازخمی کرنامعمول بن گیا ، ایف بی ایریا میں ملزمان نے اے ٹی ایم سے نکلنے والے شخص سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار دیں۔
گیلری میں کھڑے شخص نے ملزمان کی ویڈیو بناڈالی ، فوٹیج میں2 ملزمان کو واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بے خوف ملزمان سب کے سامنے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔
موٹر سائیکل چلانےوالےملزم نے چہرہ ڈھانپنے کی زحمت بھی نہ کی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کی کوشش کی لیکن گولی نہ چل سکی، جس کے باعث بائیک رائیڈر معجزانہ طور بر بچ گیا تھا۔
شہری کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اطراف کی گلیوں میں تین شہریوں کو لوٹا، دو روز قبل بھی اسی گلی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی تھی۔
The post کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کی جان لینا یا زخمی کرنا معمول بن گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rjKxPJ
No comments