Breaking News

سعودی عرب: غیر ملکی عمرہ زائرین کی حدِ عمر مقرر

عمرہ اور زیارت

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو جاری ہونے پرمٹ پر عمر کی حد لاگو کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خانہ خدا و روضہ رسول ﷺ کی زیارت کےلیے آنے والے زائرین کی عمر کی حد مقرر کردی۔

سعودی وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زائرین اپنے ملک لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیز سے پیکیج حاصل کریں کیوں کہ بیرون ملک سے 18 سے 50 سال کے زائرین کو بھی پرمٹ جاری ہوں گے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کےلیے پرمٹ جاری ہوں گے لیکن عمرہ زائرین کو سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی اور سعودی وزارت خارجہ سے آن لائن عمرہ ویزہ اجرا کےلیے ویکسین سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

The post سعودی عرب: غیر ملکی عمرہ زائرین کی حدِ عمر مقرر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Dv3vpT

No comments