پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں کب کھلیں گی؟
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے مقامیوں وغیرملکیوں کی جانب سے پروازوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی ضمن میں ایک شہری نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں کب سے کھل رہی ہیں؟ اس سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ سفری پابندی کے شکار ممالک سے صرف وہی غیرملکی براہ راست مملکت لوٹ سکتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب سے روانگی سے قبل ہی کورونا کی مکمل ویکسینیشن کرالی تھی۔
سفری پابندی کے شکار ممالک سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ
جوازات نے یہ بھی کہا کہ وہ تارکین وطن جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں سعودی عرب میں نہیں لیں اور وہ اس وقت ممنوعہ ممالک میں ہیں تو انہیں لوٹنے سے قبل ایسے ملکوں میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی نہیں ہے جس کے بعد ہی وہ مملکت آسکتے ہیں۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب پروازوں کے حوالے سے بتایا کہ جیسے ہی اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا جائے گا، اس بارے میں جوازات کے مصدقہ ذرائع سے اطلاع فراہم کر دی جائے گی۔
The post پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں کب کھلیں گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZCk0kM
No comments