سعودی نوجوان کے دن پھر گئے
ریاض: سعودی عرب میں چھوٹی سی کمپنی سے کاروبار شروع کرنے والا نوجوان کروڑوں ریال کا مالک بن گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سماجی بہبود بینک نے ایسے سعودی شہری کی کہانی شیئر کی جس نے چھوٹے کاروبار سے خود کو ایک بڑا تاجر بنایا۔
سعودی عرب میں صالح المحسن نامی شخص مرن نامی کمپنی کا بانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں چھوٹی سی کمپنی سے کاروبار کا آغاز کیا تھا، مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایک پراجیکٹ تیار کیا اور سماجی بہبود بینک پہنچ گیا، بینک نے کاروبار کے لیے 3 لاھ ڈاکر قرض دیا۔
صالح کا کہنا تھا کہ اس طرح میرا کاروبار چل پڑا، بہت چھوٹی ورکنگ ٹیم کی مدد سے 2017 کے وسط میں کام شروع کیا پھر زکوۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی طرف سے مرن کمپنی کے نظام کی منظوری حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ 2019 میں کمپنی کو 1.5 ملین ریال کا قرضہ ملا جس کی مدد سے ملازمین کی تعداد اور کاروبار کے دائرے کو وسعت دی اور اپنے مشن کی تکمیل کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار بڑھنے پر 40 سے زیادہ ملازمین بھرتی کیے جن میں سے 60 فیصد سعودی شہری ہیں۔
The post سعودی نوجوان کے دن پھر گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cUAus1
No comments