Breaking News

کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں صبح کے وقت سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور صبح کے وقت درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سائبیریا کی ہوائیں چلنےسےسردی بڑھے گی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے تیز ہوائوں کے باعث اسموگ میں کمی اور موسم میں تبدیلی آئی ہے ۔ بدلتے موسم کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے درجہ حرارت 16ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہےگا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت5، قلات میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ، بارکھان میں کم سے کم درجہ حرارت 13، دالبندین میں 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں آج موسم خشک اور سرد رہے گا، اسلام آباد اور پشاور میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ہونےکا امکان ہے اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود،موسم خشک اور سرد رہے گا۔

The post کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31qCVA1

No comments