Breaking News

سعودی عرب: ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑی خبر، پابندی عائد ہونے جارہی ہے!

ریاض: سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹرکوں کے لائسنسوں کے اجرا کے لیے ‘ون ونڈو سسٹم’ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر رمیح نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پانچ برس سے اوپر والے ٹرکوں کی سعودی عرب درآمد پر پابندی لگا رہی ہے، غیرملکی ٹرکوں کے معاملات کی اصلاح اور لائسنسوں کے اجرا میں سہولت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ لائسنس ایک جگہ سے جاری ہوں گے، نیا طریقہ کار مؤثر ہوگا، ون ونڈو سسٹم سے لائسنس کے اجرا میں تیزی آئے گی۔

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں ڈرونز کے استعمال کےلائسنس کا اجرا ابھی زیرغور ہے، اس سلسلے میں کچھ سیکیورٹی تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر رمیح الرمیح کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتھارٹی پانچ برس سے اوپر والے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی لگا رہی ہے، سڑکوں پر ٹرکوں کا نظام بھی بہتر کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودب عرب کے شہر دمام، الجبیل، الخفجی میں 7 لاجسٹک زون قائم ہورہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی مستقبل کے حوالے سے متعدد منصوبے تیار کررہی ہے۔

The post سعودی عرب: ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑی خبر، پابندی عائد ہونے جارہی ہے! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3C8ug1W

No comments