Breaking News

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ آج کرتار پور کا دورہ کریں گے

کرتار پور: پاک بھارت تعلقات پر جمے برف پگھلنے لگی، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ آج کرتار پور کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کی 552ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں ہوگیا ہے، تقریبات کا آغاز سکھوں کی مذہبی رسم اکھنڈ پاٹھ سے کیا گیا، مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

بڑی خبر یہ ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ آج کرتار پور کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعلیٰ کےدورےکی تصدیق کردی ہے، چرن جیت سنگھ کےہمراہ ارکان بھارتی پنجاب اسمبلی بھی ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق مشہورسابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سِدھو بھی وفد میں شامل ہونگے جبکہ وفد میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بڑ ا اعلان ، سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 19 نومبر سےکرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سال 10ماہ بعدبھارت نے راہداری کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کورونا کےباعث بھارت نے کوریڈور راستہ 16مارچ 2020سےبندکیاتھا اور بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

باباگرونانک کےیوم پیدائش کی تقریبات17 سے26نومبرتک ہوں گی ، دنیا بھرسےسکھ یاتریوں کوتقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے

The post بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ آج کرتار پور کا دورہ کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Fuw4Ey

No comments