Breaking News

سعودی عرب: غیرملکیوں کو بڑی سہولت مل گئی

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘مقیم’ پر غیرملکیوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن(جوازات) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت کے پورٹل ’مقیم ‘ سے غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں جوازاک کا کمپیوٹرائز رپورٹ کا پرنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپیوٹرائز رپورٹ کے لیے جوازات کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اب یہ سہولت مقیم ایپ پر فراہم کردی گئی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ مقیم پورٹل سے جاری کرائی جانے والی کارکن کی رپورٹ مصدقہ سرکاری دستاویز کے طور پر تسلیم کی جائے گی جس میں کارکن کے بارے میں تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں جوازات کے دفترسے غیر ملکی کارکن کے بارے میں ’پرنٹ ‘ حاصل کیا جاتا تھا جسے سرکاری اداروں میں ضرورت پڑنے پرپیش کیاجاتا ہے۔

سعودی ایپ ابشر اور مقیم پر پیش کی جانے والی نئی سہولت کے بعد پرنٹ حاصل کرنے کے لیے جوازات کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے مقیم پورٹل سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔

The post سعودی عرب: غیرملکیوں کو بڑی سہولت مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qeehwX

No comments