پاک روس اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے میں بڑی کامیابی
اسلام آباد : روس نے اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے اہم امور پر گرین سگنل دے دیا، پاکستان میں اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز2022میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کی جانب بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے اہم امور پر گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع نے کہا کہ پائپ لائن پرمعاہدات اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کی تواریخ طے ہوگئی ہے ، پاکستان میں اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز2022میں ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس شیئرہولڈرز معاہدے کے مذاکراتی مسودے پر متفق ہوگئے ہیں ، پائپ لائن کی تعمیرپرکمپنی کے باضابطہ قیام سے متعلق دستخط 31 جنوری کو ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویز پر دستخط سے اسپیشل پرپزکمپنی کا قیام عمل میں آسکے گا، اسلام آباد اور ماسکو 15 فروری کو شیئر ہولڈرز معاہدے پر دستخط کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ معاہدہ پائپ لائن تعمیر پر خصوصی کمپنی کی تشکیل کے لیے اہم ہے۔
پاکستان اورروس پائپ لائن کے لیے سہولتوں کی فراہمی کے معاہدے پر بھی متفق ہوگیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ 15فروری کوہی گیس پائپ لائن سہولتوں کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن 1100 کلومیٹرطویل ہوگی، ڈھائی سے3ارب ڈالرلاگت آئےگی، گیس پائپ لائن سے12.6 ارب مکعب میٹرزگیس کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔
The post پاک روس اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے میں بڑی کامیابی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/317qARc
No comments