بلند و بالا عمارت پر چھلانگیں لگاتے بچوں کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے
جان خطرے میں ڈال کر خوفناک کرتب دکھانے والوں کی اکثر ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن چین کے کرتب دکھانے کمسن بچوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
چین کے صوبے ہوبی کے شہر ژیانگ سے وائرل ہونے والی ویڈیو ایک 27 منزلہ عمارت کی ہے جس کی چھت پر دو کم عمر لڑکے ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگاتے نظر آرہے ہیں۔
بچوں کو بلند و بالا رہائشی عمارت پر جان خطرے میں ڈال کر چھلانگے لگاتے دیکھنے والے عینی شاہد نے واقعے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور بلڈنگ انتظامیہ کو فوری اطلاع دی۔
عینی شاہد کی اطلاع پر بلڈنگ انتطامیہ نے دونوں بچوں کو بحفاظت چھت سے اتار لیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چھت پر لگے دروازے کا تالا ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے بچوں کے باآسانی چھت پر چلے گئے تاہم اب تالا صحیح کروا دیا گیا ہے۔
The post بلند و بالا عمارت پر چھلانگیں لگاتے بچوں کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nS6C4v
No comments