Breaking News

سعودی عرب : تارکین وطن کے ترسیلات زر میں اضافہ

سعودی عرب میں اکتوبر2021 کے دوران تارکین وطن نے اپنے ممالک میں اکتوبر2020 کے مقابلے میں زیادہ رقم بھیجی ہے، ترسیلات زر میں سالانہ کی بنیاد پر24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تارکین وطن نے سالِ رواں کے اکتوبر کے دوران 13.47 ارب ریال ارسال کیے تھے جبکہ گزشتہ برس اکتوبر میں 13.16 ارب ریال ارسال کیے تھے۔ 311 ملین ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔

الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے گذشتہ ماہ کے دوران ترسیل زر اور 2020 کے ماہِ اکتوبر کے دوران کے ترسیلِ زر کے اعداد و شمار بیک وقت جاری کیے ہیں۔

سالانہ کی بنیاد پر پچھلے مہینے ترسیلِ زر میں اضافہ ہوا اور مسلسل تیسرے ماہ ترسیل ِ زر میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی میں ترسیل زر میں تین فیصد کمی واقع ہوئی۔ 39.6 ارب ریال بھیجے گئے جبکہ سالِ رواں کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 10 فیصد شرحِ نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

سالِ رواں کے شروع سے سعودی عرب سے تارکین کے یہاں ترسیل زر میں سالانہ کی بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 129.79 ارب ریال مذکورہ عرصے کے دوران بھیجے گئے جبکہ گذشتہ سال مبینہ مدت کے دوران 123.4 ارب ریال ہی بھیجے گئے تھے۔ رواں برس 6.39 ارب ریال زیادہ بھیجے گئے۔

The post سعودی عرب : تارکین وطن کے ترسیلات زر میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3d2yU7p

No comments