ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس؛ وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات جاری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول کے ورثا کو انصاف دلایا جائے اور لواحقین کی مرضی سے مقدمے کا اندراج کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نےقمبر میں دو قبائل میں تصادم میں خاتون کے قتل کا نوٹس بھی لیتے ہوئے واقعےکی شفاف تحقیقات اور قاتلوں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں ملیر جام گوٹھ میں نوجوان کے قتل پر اہلخانہ نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالارگوٹھ میں گزشتہ روز بااثر افراد تلور پرندےکا شکار کرنےآئےتھے تمام افراد پی پی رہنماجام اویس بجار کے مہمان تھے۔
لواحقین نے الزام عائد کیا کہ رات کو جام اویس بجار کے گارڈ گھرآئے اور ناظم جوکھیوں کو اوطاق لے گئے مقتول کے بھائی نےاوطاق جاکراویس بجارسےمعافی مانگی مگراسےرحم نہ آیا، اویس بجارکےگارڈزنےناظم جوکھیوں پر تشدد کیا اور بھائی کو گھربھیج دیا۔
لواحقین نے کہا کہ لاش کی اطلاع میمن گوٹھ تھانےسےموصول ہوئی اور پولیس نے ڈرامائی کارروائی میں 2افراد کو حراست میں لیا ہے۔
The post ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس؛ وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mHK2vX
No comments