Breaking News

غربت کا ستائے نائجیرین نے خود کو فروخت کیلئے پیش کردیا

ابوجا : نائجیرین شہری نے غربت سے نجات پانے کےلیے خود کو 50 ہزار ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔

بدحالی اور خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک نائجیریا میں شہریوں نے بھوک مٹانے کےلیے خود کو بیچنا شروع کردیا ہے، ایسے ہی ایک علیونا ادریس نامی شہری کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے اگلی صبح رہا کردیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ علیونا ادریس نے خود کو نائجیریا کے شہر کارو میں فروخت کرنے کی کوشش کی اور اس کام کےلیے اس نے اپنے گلے میں کارڈ لٹکایا جس پر 2 کروڑ نائرا (پچاس ہزار امریکی ڈالر) قیمت بھی تحریر تھی۔

علیونا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشے سے ایک درزی ہے لیکن غربت نے اس قدر ستایا ہے کہ وہ خود کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، اسی لیے پہلے خود کو کدونا شہر میں فروخت کرنا چاہا لیکن کوئی خریدار نہیں ملا تو کارو شہر کا رخ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ علیونا ادریس کو کارو شہر میں بھی کوئی خریدار تو نہ ملا تاہم پولیس مل گئی جس نے اسے خود کو فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے رات بھر تھانے میں اور اگلی دن رہا کردیا۔

The post غربت کا ستائے نائجیرین نے خود کو فروخت کیلئے پیش کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mT5I8t

No comments