لاہور: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شہری کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دھاوا بولا اور گھر میں موجود 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق برقع پوش رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنادیا، بعد ازاں ڈاکو ایک کروڑ نقدی، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہوئے، جن میں 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔
واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، واردات کو لاہور کی سب سے بڑی ڈکیتی قرار دیا جارہا ہے۔
The post لاہور: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oP7RSl
No comments