سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا
گوجرانوالہ: سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر عدالت اور اس کو جانے والے راستوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں پولیس عدالت سےملزمان کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
ملزمان کوسیالکوٹ سےایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لایا جارہا ہے ، گرفتارملزمان کوسخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاجائے گا ، اس موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت اور اس کو جانے والے راستوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
سری لنکن شہری قتل کیس میں ملزمان کے مختلف کردار سامنے آئے ، عدالت میں پیش کیے جانے والو ں میں ملزم فرحان ادریس، طلحہ عرف باسط شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے احتشام ، جنید ، صبوربٹ،راحیل عرف چھوٹا بٹ،عمران ، عثمان ،عبدالرحمان،شعیب ،شاہ زیب ،تیموراورناصر کا ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔
یاد رہے سیالکوٹ میں گزشتہ روز غیر ملکی مینجر قتل کیس میں ابتک ایک سو بیس افراد کو پولیس نے حراست میں لیا جبکہ موبائل ڈیٹا کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی مینجر پریانتھا کی پورسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے، جس میں دماغ کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے موت کی وجہ بتائی گئی ہے۔
واضح رہے سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر قائم لیدر فیکٹری میں گزشتہ 9 برس سے مینیجر کے عہدے پر کام کرنے والے سری لنکن شہری کو مشتعل ملازمین کے ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش کو آگ لگا دی تھی۔
The post سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Euq3Yj
No comments