کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات، 19 سالہ طالب علم جاں بحق
کراچی : شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز نے موبائل چھینے کے بعد 19 سالہ طالب علم کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی 19 سالہ نوجوان گھر کے باہر بیٹھ کر موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان وہاں پہنچے اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔
مہتاب نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک کو پکڑ لیا، جس پر دوسرے ڈکیت نے نوجوان کو گولی ماری جو اُس کے پیٹ میں لگی اور پھر دونوں فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مہتاب کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
پولیس حکام کے مطابق ملزم نےشہری کو رکنےکا اشارہ کیا اور نہ رکنے پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ملزم نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتا تھا۔
دریں اثنا پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی پر سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا جبکہ گھر گھر تلاشی کے ساتھ مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
The post کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات، 19 سالہ طالب علم جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31iwEa1
No comments