Breaking News

کرونا سے مزید 3 جانوں کا ضیاع، 482 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کرونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافے ہوا ہے ، جس کے بعد ملک میں کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح 0.95 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا سے مزید 3 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 921 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار662 ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 482 کیسز مثبت آئے، 24 گھنٹوں میں کرونا مثبت آنے کی شرح 0.95 رہی۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں 639 مریض انتہائی نہگداشت وارڈ میں ہیں۔

گذشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپنے بیان میں امیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 94 رکن ممالک چالیس فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کرنے میں ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً ہم نے وائرس کی اس قسم کے خطرات کو ہلکا لیا، اگر اومیکرون متاثرین کو کم بیمار بھی کرتا ہے تب بھی متاثرین کی ایک دم بڑھتی تعداد دنیا کے ممالک کے کمزور صحت کے نظام پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

The post کرونا سے مزید 3 جانوں کا ضیاع، 482 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sI1rIp

No comments