Breaking News

متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی 300 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی 300 ایکڑ سے زائد زمین جس پر قبضہ کیا گیا ہے، واگزار کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی 300 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اینٹی کرپشن نے کیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سرجانی نیو کراچی میں 74 ایکڑ، گجو سپر ہائی وے پر 40 ایکڑ، ملیر میں 28 ایکڑ، لانڈھی میں 24 ایکڑ اور گلشن اقبال میں 20 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔

ڈائریکٹر عامر فاروقی کے مطابق سونگل میں 16 ایکڑ اور منگھو پیر میں 7 ایکڑ زمینوں پر قبضہ ہے جبکہ ببرانو اور ڈرگ روڈ میں بھی متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضہ ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے زمین وا گزار کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کردیا ہے۔

خط میں ایف آئی اے نے محکمہ داخلہ سے پولیس اور رینجرز کی مدد مانگ لی، خط میں کہا گیا کہ آپریشن میں انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ فورس، پولیس اور رینجرز حصہ لے گی۔

The post متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی 300 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rSXpN0

No comments