Breaking News

مہنگائی مزید اگلے6 ماہ برقرار رہے گی، عابد سلہری

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی ہے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت جب کہے گی بجٹ پیش کردیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں موبائل فونز کو دی گئی سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے تاہم کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل عابد سلہری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث معاشی چیلنجز درپیش ہیں، چیزوں کی قیمتیں بڑھنے سے اپر کلاس طبقہ زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔

عابد سلہری کا کہنا تھا کہ چینی مافیا اب بھی موجود ہے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث چینی کے نرخ150روپے سے بہت نیچے آگئے ہیں۔

رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ کوئی بھی حکومت آئی ایم ایف کے پاس اپنی خوشی سے نہیں جاتی،آئی ایم ایف سے قرض10سے15سال کیلئے لئے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عابدسلہری نے بتایا کہ عوام کی قوت خرید میں اضافہ نہیں ہورہا لیکن مزید اگلے6ماہ مہنگائی برقرار  رہے گی۔

 

The post مہنگائی مزید اگلے6 ماہ برقرار رہے گی، عابد سلہری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G6Vqsc

No comments