اسرائیلی جیل سے 7 سال بعد رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی کا پرتپاک استقبال
یروشلم: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی لڑکی کو بے گناہ ہونے پر 7 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جواں عمر لڑکی امل طاقتا کو 7 برس قبل اسرائیلی فوج نے حماس کی معاونت سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کیا۔
اسرائیلی فوج نے مقدمہ درج کر کے امل کو جیل بھیجا اور اُسے قید کر کے رکھا مگر اب اُسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے 7 سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔
غزا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امل طاقتا فلسطین کی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے اتنا طویل عرصہ جیل میں گزارا اور پھر بے گناہی پر رہائی حاصل کی۔
امل کی رہائی پر انہیں اہل خانہ جیل سے لینے کے لیے آئے اور انہیں گاڑی میں گھر منتقل کیا۔
Occupying Israeli authorities have released the longest-serving female Palestinian prisoner, Amal Taqatqa, who was wrongfully jailed in Damon Prison for seven years. pic.twitter.com/TvcVvnw7kc
— 5Pillars (@5Pillarsuk) December 3, 2021
جیل کے باہر فلسطینیوں سڑک کے دونوں اطراف کھڑے رہے جنہوں نے امل کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اُن کا ولولہ انگیز نعروں سے استقبال کیا اور خوشی میں آتشبازی بھی کی۔
مزید پڑھیں: زخمی فلسطینی نوجوان اسرائیلی جیل میں تشدد کے باعث دم توڑ گیا
اپنے حق میں باہر نکلنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاقتا نے کہا کہ وہ فلسطین کی حقِ خودارادیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھیں گی۔
The post اسرائیلی جیل سے 7 سال بعد رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی کا پرتپاک استقبال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3djRBDz
No comments