’ن لیگ اور پی پی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے‘
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود پی ٹی آئی ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ لاہورکےضمنی الیکشن میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوا ن لیگ اور پی پی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔
فوادچوہدری نے لکھا کہ تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود پی ٹی آئی ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے تحریک انصاف کے بغیر میدان ویران ہے۔
این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی، ترجمان
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ اسٹیشن سنسان پڑے رہے۔
لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائ کم رہی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے جس کے بغیر میدان ویران ہے #PTI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 5, 2021
انہوں نے ٹرن آؤٹ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ اُن کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسےگی کیونکہ عوام نے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایسا ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئند الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا ہے۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک 46ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
The post ’ن لیگ اور پی پی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31nQTTJ
No comments