Breaking News

کورونا وائرس: حکومت سندھ کا نیا حکم نامہ جاری

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے حکومتی اقدامات پر محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او ‏سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے حکمنامہ جاری کردیا۔ ‏

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ویکسینٹڈ افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی، ‏شادی ہالز، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں صرف ویکسینٹد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی ،سانگھڑ اور سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد کو ‏شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب این سی اوسی کی جانب سے ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے تحت پنجاب میں ‏زیادہ ویکسینیشن کی شرح والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

پنجاب میں 55 فی صد سے زائد والے علاقے بہترین، 45 سے زائد والے بہتر قرار دے دیے گئے، جب ‏کہ 45 فی صد سے کم ویکسینیشن شرح کے شہروں کو تیسرا درجہ دے دیا گیا۔ محکمہ صحت نے ‏نوٹیفیکشن جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کا اطلاق 16 سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

The post کورونا وائرس: حکومت سندھ کا نیا حکم نامہ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IVZOfN

No comments