Breaking News

غیر ملکیوں کے لئے بڑی خبر، کویت کا اہم اعلان

کویت سٹی: کویت نے 60 سال سے زائد غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں میں عارضی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

روزنامہ الری کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ سال سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید پر پابندی کا فیصلہ پبلک اتھارٹی فار مین پاور سسٹم پر اب بھی جاری ہے اس لیے اس زمرے کے تارکین وطن اپنی رہائش کی تجدید نہیں کر سکتے تھے۔

مگر اب کویت کی وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے افراد کو ایک ماہ سے لے کر 3 ماہ تک کی عارضی رہائش کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویتی حکومت کا غیرملکیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ عارضی رہائش پر ہیں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہ جائیں ایسا کرنے سے وہ رہائشی اجازت نامے سے محروم ہو جائیں گے اور وہ اس ویزا پر کویت واپس نہیں آ سکیں گے۔

دوسری جانب کویت میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کے لیے رہائش کی تجدید کا مسئلہ ابھی تک حکومتی حل کا منتظر ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جن افراد کے رہائشی اجازت نامے ختم ہو چکے ہیں وزارت داخلہ اس زمرے کے تارکین وطن کے لیے عارضی توسیع جاری رکھے ہوئے ہے۔

The post غیر ملکیوں کے لئے بڑی خبر، کویت کا اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yeucgs

No comments