Breaking News

آسٹریلیا میں قدرتی آفات : آتشزدگی اور سیلاب نے تباہی مچادی

آسٹریلیا

کینبرا : آسٹریلیا کے مختلف مقامات پر “بُش فائر”(جھاڑیوں کی آگ) کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ملک کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کے بعد شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام نے شہریوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم ہدایات جاری ہیں، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکا کہنا ہے کہ لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

آسٹریلیا میں آگ اور سیلاب، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت

آسٹریلیا میں جمعہ کے روز لوگوں کو دو قدرتی آفات کا سامنا رہا، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ساحلی علاقے میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ ملک کے مشرقی علاقوں میں شدید سیلاب اور بارشیں ہوئیں۔

کئی ہفتوں کے بلند درجہ حرارت کے بعد دریائے مارگریٹ کے مغربی سیاحتی مقام پر آگ لگ گئی، جو اپنی وائن اور سرفنگ کے لیے مشہور ہے۔

کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن آگ کے شعلے وسیع علاقے میں دیکھے گئے ہیں جس سے دھواں آسمان کی طرف بلند ہو رہا ہے۔

It can't all be insured: counting the hidden economic impact of floods and bushfires

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریاست کے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے شہریوں سے کہا ہے کہ زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر ہنگامی و حفاظتی اقدامات کریں اور کچھ رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی محفوظ مقام پر یا پناہ گاہ منتقل ہوجائیں۔

Australia endures droughts, fires, floods and marauding mice - ABC News

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کا شدید موسم انسانوں کی بنائی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے بدتر ہوگیا ہے۔ حالیہ برسوں میں براعظم کو خشک سالی، جھاڑیوں میں آگ اور سیلاب کا سامنا رہا ہے۔

The post آسٹریلیا میں قدرتی آفات : آتشزدگی اور سیلاب نے تباہی مچادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3s4cSts

No comments