Breaking News

بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے، فواد چوہدری کا سانحہ سیالکوٹ پر ردِعمل

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے،ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ، بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کل سےسوچ رہاتھا سیالکوٹ واقعہ پرکیا لکھوں لفظ توبےعمل ہو گئے ، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہوجاتاہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احساس تب تک دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو، بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے ، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ، بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سےنکل رہاہےبہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمار کو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

The post بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے، فواد چوہدری کا سانحہ سیالکوٹ پر ردِعمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3luLO2A

No comments