سعودی عرب کے ویزوں سے متعلق اہم خبر!
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آن لائن پوچھے گئے سوالات پر وضاحتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن کو جوازات بھی کہا جاتا ہے، محکمہ کے ٹوئٹر ہینڈل پر مقامی اور غیرملکیوں کے جانب سے استفسار کیے جاتے ہیں جس پر متعلقہ انتظامیہ جواب دیتی ہے۔
اسی ضمن میں سعودی وزیوں کے حوالے سے وضاحت جاری ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں عمرہ، حج اور ورک ویزے کے علاوہ وزٹ ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ وزٹ ویزے کی دو اقسام ہیں جن میں ’فیملی وزٹ‘ اور’ بزنس وزٹ‘ ویزے شامل ہیں۔
سعودی وزٹ ویزا رکھنے والے یہ لازمی جان لیں!
جوازات کا کہنا تھا کہ فیملی وزٹ ویزے سعودی عرب میں مقیم اہل خانہ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جب کہ بزنس وزٹ ویزے کاروباری تقاضے کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔
وزٹ ویزے پر جسے بلایا جاتا ہے اسے وزٹر یا عربی میں ’زائر‘ کہا جاتا ہے جبکہ بلانے والے کو اسپانسر کہا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ وزٹ ویزے کی مقررہ مدت ہوتی ہے جس میں بعد ازاں توسیع کرانا ممکن ہوتا ہے۔
The post سعودی عرب کے ویزوں سے متعلق اہم خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ltU9U4
No comments