پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں، نئی خوشخبری آگئی
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان سے مملکت کے لیے پروازوں میں اضافہ کریں گے۔
نواف سعید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد کوئی اپنے اہل خانہ سے ملنے مملکت جارہا ہے تو کسی کو کام کے سلسلے میں جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پروازوں کا یہ عمل بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے گا، سعودی عرب کے لیے نئے ویزوں کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے۔
سعودی سفیر نے مزید بتایا کہ اگلے ہفتے جدہ اور ریاض کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معطل ہونے والا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے، سعودی حکومت کے اس اقدام کو پاکستانی شہریوں نے سراہا۔
گزشتہ روز اسلام آباد سے پہلی پروازوں مملکت کے لیے روانہ ہوئی، اس موقع پر مسافروں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
The post پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں، نئی خوشخبری آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31cJS89
No comments