Breaking News

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے جرمانوں سے متعلق نئی وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے اپنی وضاحت میں جرمانے کی ادائیگی کے بعد جرمانہ غلط ثابت ہونے پر رقم کی واپسی کے حوالے سے طریقہ کار بتایا۔

محکمہ ٹریفک کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے سوال کیا تھا کہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کا جرمانہ ہوا اور میں نے ادا کردیا، لیکن میں نے گاڑی تیز نہیں چلائی تھی دراصل جرمانہ غلط تھا۔

مذکورہ شخص نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے کہا اس حوالے سے شکایت درج کرائی جسے تسلیم کر لیا گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ جرمانے کی ادا شدہ رقم کس طرح واپس لی جائے؟۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے جواب دیا کہ جب ٹریفک اتھارٹی شکایت کو درست تسلیم کرکے جرمانے کی وصولی کو غلط قرار دے گی تو ایسی صورت میں جرمانے کی رقم اسی اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی جس سے ادا کی گئی تھی۔

The post سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3d9bUUe

No comments