ترکی میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار
انقرہ : ترک حکام نے اردن اور فلسطینی شہریوں پر مشتمل انسانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والے گروہ کا گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سیکیورٹی حکام نے شہر استنبول میں اسپتال کی شکایت پر گروہ کے خلاف منظم آپریشن کیا، جس میں گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا کہ چھ ان کے سہولت کار بھی گرفتار ہوگئے۔
غیرملکی گروہ اعضاء کی پیوند کاری کے عوض 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرتا ہے جس میں سے 10 ہزار امریکی ڈالرز عضو عطیہ کرنے والے کو اور 15 ہزار ڈالرز اسپتال انتظامیہ کو دیتا جب کہ باقی 25 ہزار ڈالرز کی رقم خود رکھتا تھا۔
گروہ کا سرغنہ سوشل میڈیا کی مدد سے مجبور پناہ گزین ڈونرز کو ڈھونڈتا تھا جو اپنا جگر یا گردے عطیہ کرتے تھے، پھر ان کی ایسی دستاویزات بناتا جس کی بدولت مریض اور عطیہ کرنے والا شخص آپس میں رشتے دار معلوم ہوتے۔
The post ترکی میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oNNGWk
No comments