Breaking News

افغان ایئرپورٹس کون چلائے گا؟ معاہدہ طے پا گیا

ترکی اور قطر کی پرائیویٹ فضائی کمپنیوں نے افغانستان کے 5 ایئرپورٹس کو مشترکہ طور پر چلانے ‏کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور قطری فضائی کمپنیوں کا کابل سمیت 5 ایئرپورٹ کو مشرکہ ‏طور پر چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس متعلق ترک وزیرخارجہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطری اور ترک کمپنیوں نے ‏ایئرپورٹس کو مل کر چلانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر دوحا میں پانچ افغان ایئرپورٹس کو چلانے کے ‏معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ابوظہبی کے ولی عہد نے بھی اس معاملے پر دلچسپی ‏کا اظہار کیا ہے۔

کمپنیاں اس حوالے سے طالبان کے ساتھ حتمی معاہدے کی منتظر ہیں جو جلد ہی طے پانے کا ‏امکان ہے۔

افغان سول ایوی ایشن نے غیرملکی کمپنیوں کے کابل سمیت دیگر ایئرپورٹس کا نظام چلانے کے ‏کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے مشورہ دیا تھا کہ کابل ایئرپورٹ ‏کے تحفظ اور ‏تکنیکی معاونت کے لیے ترکی سب سے قابل بھروسہ ملک ہے۔

The post افغان ایئرپورٹس کون چلائے گا؟ معاہدہ طے پا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pAk6nw

No comments