بلدیاتی انتخابات ، خیبرپختونخوا پولیس نے تیاری مکمل کرلی
پشاور : آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ 17 اضلاع میں63 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر معاونت کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا پولیس نے ہوم ورک مکمل کرلیا، اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا 17اضلاع میں63 ہزار پولیس اہلکارتعینات ہوں گے ، 5ہزار فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکاروں کیلئے درخواست ارسال کردی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، 17 اضلاع میں لگ بھگ 2500 پولنگ اسٹیشنزبنیں گے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں 5جوان اور 4پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
معظم جاہ انصاری نے کہا کہ نارمل پولنگ اسٹیشنز میں3اہلکارتعینات ہوں گے، نیبرہوڈ کونسل اورویلج کونسل میں کیو آر ایف تعینات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر معاونت کی درخواست کی ہے، لڑائی جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا اندیشہ ہے، تیاری مکمل ہے۔
The post بلدیاتی انتخابات ، خیبرپختونخوا پولیس نے تیاری مکمل کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DCISXZ
No comments