Breaking News

ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا سیالکوٹ واقعے پر ردِعمل آگیا

کراچی : ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکرملک کو بدنام کیا۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا توہين رسالت انتہائی سنگین جرم ہے ، ملزم سے توہین رسالت کےارتکاب کے ثبوت بھی مضبوط ہونےضروری ہیں، سنگین الزام لگا کر وحشیانہ اورحرام طریقے سے خود سزا دینے کا جواز نہیں، سیالکوٹ واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکرملک کو بدنام کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمار کو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

The post ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا سیالکوٹ واقعے پر ردِعمل آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IviJ15

No comments