آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی : شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم آج شہر میں موسم ابر آلود رہے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں10جنوری کے بعد سردی کی دوبارہ لہر آئے گی، کراچی میں درجہ حرارت12سے15کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم مکمل طور پر ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت دھند کے باعث حدنگاہ 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
The post آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ey5v0b
No comments