Breaking News

بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ

نئی دہلی : بھارت نے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر مارشل ماویندر کریں گے۔

‌تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر میں موت پر 2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، وزیر دفاع نے لوک سبھا میں حادثے سے متعلق بیان میں کہا کہ حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کافیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر مارشل ماویندر کریں گے جبکہ زخمی گروپ کیپٹن ویلینگٹن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا تھا ، حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیلا گیری میں واقعے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کرلی تھیں جبکہ بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔

The post بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IzdFso

No comments