زندگی کی جنگ لڑنے والی کمسن بچیوں کے والدین کا دل سوز پیغام!
ڈھاکا: بنگلادیش میں دو بچیوں کی پیدائش ہوئی جن کے دھڑ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، والدین نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کی کہ آپریشن کامیاب ہوجائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکی دارالحکومت ڈھاکا میں ڈاکٹر مذکورہ بچیوں کا آپریشن کریں گے، یہ آپریشن کورونا کی وبا کے باعث التوا کا شکار ہو گیا تھا، اڑھائی برس کی ان بچیوں لائبہ اور لامیزا کی کمر اور ایک ہی ریڑھ کی ہڈی جڑی ہوئی ہے، والدین کے دل سوز پیغام نے سب کو آبدیدہ کردیا۔
بچیوں کی والدہ مونوفا بیگم نے اپنا دکھڑا سنایا کہ میری بچیاں نہ بیٹھ سکتی ہیں اور نہ ہی صیح طریقے سے لیٹ سکتی ہیں، ان چپ کرانا بہت مشکل ہے۔ میں اور میرے خاوند ان کی پیدائش کے بعد کم ہی سو سکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل دو ماہ تک ٹیسٹ ہونے کے بعد بالآخر اب 35 ڈاکٹروں کی ٹیم آپریشن کرنے جارہی ہے، سرجری کا دورانیہ ممکنہ طور پر 10 گھنٹے ہوگا۔
دریں اثنا والد کا کہنا تھا کہ بچیوں کی دیکھ بھال کرنے میں بہت پیسے خرچ ہوتے ہیں اور نفسیاتی دباؤ بھی ہوتا ہے، میں اپنی بیٹیوں کا دوبارہ چلتے پھرنے دیکھنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ ڈھاکا میڈیکل کالج سپتال سرجری کا خرچہ اٹھائے گا اور ڈاکٹروں کو امید ہے کہ یہ آپریشن کامیاب ہوگا، بچیوں کے پیدائش کے بعد عارضی طور پر علیحدہ کردیا گیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے آپریشن مکمل نہ ہوسکا تھا تاہم اب پھر سے سرجری کی تیاری کی جارہی ہے۔
The post زندگی کی جنگ لڑنے والی کمسن بچیوں کے والدین کا دل سوز پیغام! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oOq1oz
No comments