سعودی عرب اور عمان کا بڑا اقدام
ریاض: خلیجی ملک عمان اور سعودی عرب نے مشرکہ طور پر مختلف اقتصادی معاہدے طے کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب اور سلطنت عمان نے اہم اقتصادی شعبوں میں مشترکہ منصبوں کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ عمان کے موقع پر عمانی انویسٹمنٹ ادارے کی متعدد کمپنیوں اور نجی اداروں نے سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتے کیے ہیں۔
عمان کے اوکیو گروپ نے پٹرو کیمیکل تجدد پذیر توانائی، گرین ہائیڈروجن اور پٹرول ذخیرہ کرنے کے شعبوں میں سعودی عرب کی اکوا پاور اور ایئر پروڈکٹس آرامکو اور سابک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔
عمانی اسیاد گروپ نے سعودی عرب کی جہازراں کمپنی کے ساتھ لاجسٹک خدمات اور بحری جہازرانی جیسے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت طے کی ہے۔
اسی طرح ایک اور کمپنی نے سعودی معدن کمپنی کے ساتھ کان کنی کے شعبے میں ایک سمجھوتے دستخط کیے، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے۔
عمان کی افزائش ماہی گیری کمپنی اور سعودی کمپنی کے درمیان بھی سمجھوتہ ہوا ہے۔ مسقط کی شیئرز مارکیٹ اور سعودی تداول گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشتیں طے پائی ہیں۔
The post سعودی عرب اور عمان کا بڑا اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DssPfb
No comments