خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم(اوپیک پلس) کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے فیصلے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے جنوری میں 4 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں اضافے پر قائم رہنے کے فیصلے کے بعد ویسٹ ٹیکساس اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے۔
اوپیک پلس کے ممالک نے امریکی کی جانب سے تیزی سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی مخالفت کی تاہم 4 جنوری کو اگلی طے شدہ میٹنگ سے پہلے اس فیصلے پر نظر ثانی ہوسکتی ہے۔
آئل پروڈیوسرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ سپلائی کے ساتھ توانائی کی کمزور صنعت کی بحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔
اوپیک پلس نے اپنے موجودہ معاہدے کے تحت ہر ماہ پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب امریکا نے اپنے خام ذخائر مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا تاکہ توانائی کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔
The post خام تیل کی قیمتیں گر گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3luWwWO
No comments