Breaking News

انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں بپھر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر 13 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاوے پھٹنے سے متاثرہ علاقے میں مکمل اندھیرا چھا گیا، قدرتی آفت کے آنے سے علاقے میں ہر طرف افراتفری پھیل گئی اور لوگ لاوے سے بچنے کے لئے دیوانہ وار ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

سوشل میڈیا پر متاثرہ علاقے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ، جس میں مقامی افراد کی جانب سے جان بچانے کے جتن کرنے اور علاقے سے بھاگنے کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاوے کی زد میں آکر اب تک 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور تین سو کے قریب خاندان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’’رنگ آف فائر‘‘ پر واقع ہے جہاں براعظمی پلیٹوں کے ملنے سے آتش فشاں اور زلزلے کی تیز رفتار سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔

دوہزار اٹھارہ کے آخر میں جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان آبنائے میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا تھا جس کے باعث زیرِ آب لینڈ سلائڈنگ اور سونامی نے 400 سے زائد افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

The post انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں بپھر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Gvzrvt

No comments