Breaking News

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: خوشی میں ہوائی فائرنگ سے کامیاب امیدوار جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا جنرل کونسلر ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

بلدیاتی انتخابات میں امیدوار کی کامیابی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ نے جان لے لی، واقعہ سوڑی زئی میں پیش آیا جہاں زکریا خان سوڑی زئی میں جنرل کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا خان فتح کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ کی گولی کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل بلدیاتی انتخابات کے دن صوبہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوچکے ہیں۔

میئرپشاور کی نشست کے لیے 69 پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوار زبیر ‏علی 6237 ووٹ لیکر آگے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش 5638 ووٹ لے کر پیچھے ‏ہیں، اےاین پی کے امیدوار شیر رحمان 5188 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ خيبرپختونخوا ميں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 17 اضلاع نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ صوبے کے بقیہ 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں 16 جنوری کو ہوں گے۔

The post خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: خوشی میں ہوائی فائرنگ سے کامیاب امیدوار جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Fe3NST

No comments