Breaking News

کراچی میں پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے مشکوک ہو گیا، مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے ‏اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں مبینہ ملزم کی ہلاکت پر عباسی شہید اسپتال میں حالات ‏کشیدہ ہو گئے۔ ملزم کےاہلخانہ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں عباسی اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال میں ہنگامہ ‏آرائی کا ماحول بن گیا۔

مبینہ ہلاک ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا بیٹاہے جس کی عمر 20 سال ہے ۔ اہلخانہ کے مطابق بیٹا ‏کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار توحیدکو ‏حراست میں لے لیا اور مقابلےکی تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ناصرآفتاب نے بتایا کہ کمیٹی میں ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل، ایس پی گلبرگ شامل ‏ہیں، واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائےگی، میں خود عباسی شہیداسپتال پہنچ رہا ہوں اور خود جاکر واقعےکا ‏جائزہ لوں گا۔

The post کراچی میں پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، اہلکار گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lHWTgP

No comments