ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد: ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےچیئرمین مقرر کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر اعجاز اکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، ان کی تعیناتی تین سال کے لئے عمل میں لائی گئی ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت النبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔
اتھارٹی کی تنظیم کے حوالے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا پیٹرن میں خود بنوں گا، چیئرمین وہ ہوگا جس نے تفسیر لکھی ہے اور اس پر عبور ہو، اس کے لیے ہم نے تلاش شروع کردی ہے۔
اتھارٹی کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پر پوری دنیا میں ایڈوائزری بورڈ بنے گا، جس کے لیے ہم نے دنیا میں رابطے بھی کیے ہیں، اس کے نیچے رحمت اللعالمین بورڈ بنے گا، اتھارٹی پوری دنیا کو اسلام اور سیرت کو سمجھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے مقاصد کیا ہیں؟
وزیراعظم عمران خان نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد معاشرے سے اخلاقی برائیوں کاخاتمہ اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ان کا تدارک کرنا ہے۔
بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا،وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے ، اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
The post ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین مقرر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dHKZ2l
No comments