Breaking News

میکسیکو سٹی: گاڑی سے 10 لاشیں برآمد، علاقے میں خوف کا سماں

میکسیکو سٹی: میکسیکو سٹی کے علاقے زکاٹیکاس میں نامعلوم افراد 10 لاشیں گورنر ہاؤس کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پایاجاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو میکسیکو کے شہر زکاٹیکاس میں پولیس فورسز نے ایک گاڑی کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے اس وقت ہٹایا جب انہیں یہ اطلاع ملی کہ گاڑی میں 10 لاشیں موجود ہیں۔

زکاٹیکاس کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرسمس ٹری کے قریب محل کے سامنے چھوڑے گئے لوگوں کی لاشوں میں مار پیٹ اور زخموں کے نشانات تھے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو : خوفناک حادثہ میں53 غیرملکی ہلاک، قیامت خیز مناظر

مقامی افراد نے گمان ظاہر کیا ہے کہ یہ منشیات فروشی کی باہمی لڑائی کا شاخسانہ ہے، کیونکہ زکاٹیکاس کئی عرصے سے بدنام زمانہ سینالوا اور جلیسکو نیو جنریشن نامی منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے درمیان جنگ کی لپیٹ میں ہے، جس میں حالیہ برسوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے.

خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں گروہ امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے راستوں پر قابو پانے کے لئے آپس میں دست و گریبان ہیں۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ لاشوں سے بھری گاڑی زکاٹیکاس میں ریاستی گورنر کے دفتر کے باہر چھوڑ گئے تھے۔

The post میکسیکو سٹی: گاڑی سے 10 لاشیں برآمد، علاقے میں خوف کا سماں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32OKt0F

No comments