Breaking News

سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار

ریاض : سعودی سیکیورٹی فورسز نے غیرقاونی طور پر ریاست میں داخل ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز ریاست میں امن و استحکام برقرار رکھنے کےلیے ہر کچھ ماہ بعد غیرقانونی تارکین وطن اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے خلاف بڑی کارروائی کرتی ہیں جس میں گرفتار غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا جاتا ہے۔

حالیہ کارروائی 12 دسمبر سے 29 دسمبر کے درمیان کی گئی جس میں 14 ہزار 227 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 7301 افراد اقامہ قوانین، 5300 گرفتار شدگان سرحدی قوانین جبکہ 1626 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔

رپورٹ کے مطابق 51 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپین جبکہ 4 فیصد دیگر ملکوں رہائشی ہیں۔

The post سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HtqmUo

No comments