Breaking News

پاکستان میں 30سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی

اسلام آباد : پاکستان میں 30سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹرڈوز لگانے کا آغاز آج سے کیا جائے گا، بوسٹر ڈوز کیلیے ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کا وقفہ لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے این سی او سی کی جانب سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ، ملک بھر میں تیس سال سے زائد عمر کے افراد کو آج سے بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

این سی او سی نے کہا کہ اومیکرون کے بڑھتے کیسزکےباعث ایس اوپیزپرعمل کیا جائے، عوام ماسک پہنیں، ویکسی نیشن اور بوسٹرڈوزلگوائیں۔۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناکا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں کورونا کے 7 سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مریض جاں بحق ہوگئے۔

گذشتہ روز سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ .جینوم سیکونسنگ سے واضح شواہد ملنے لگے ہیں کہ اومی کرون تیزی سےپھیل رہا ہے، وائرس کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے۔

اسد عمر نے اپیل کی تھی کہ شہری ماسک لگائیں یہی بہترین تحفظ ہے۔

The post پاکستان میں 30سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ESqDyi

No comments