موسم سرما کی تعطیلات ختم ، کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
کراچی : سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، صوبے میں تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک تھی۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں تدریس کا عمل بحال ہوگیا، تاہم پہلے روز اسکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں موسم سرماکی تعطیلات بیس دسمبرسےشروع ہوئی تھیں، ہفتے اوراتوارکی تعطیل کے باعث 15دن بعدتعلیمی عمل بحال ہوگیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔
یاد رہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر(این سی او سی ) نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہیں۔
دوسری جانب آزادکشمیرمیں سردی کی شدید لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ، سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔
The post موسم سرما کی تعطیلات ختم ، کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EJ0dil
No comments