مہنگائی کے سوال پر امریکی صدر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن مہنگائی سے متعلق سوال پوچھنے پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی نے امریکی صدر سے پوچھاکہ کیا مہنگائی میں اضافہ وسط مدتی انتخابات میں سیاسی بوجھ کا باعث ہوگا؟
اسی دوران جوبائیڈن یہ سمجھے کہ مائیک بند کردیا گیا ہے اور انھوں نے آہستہ سے صحافی کو احمق کہا اور نازیبا الفاظ ادا کیے جو اس وقت شور شرابے میں کسی کو سنائی نہیں دیئے۔
البتہ جب بعد میں پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ سنی گئی اور ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں تو بھانڈہ پھوٹ گیا۔
اس پر صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نہیں یہ بہت بڑا اثاثہ ہے، زیادہ مہنگائی ہوگی اور ساتھ ہی صحافی کو گالی بھی دے ڈالی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ٹرانسکرپٹ میں بھی امریکی صدر کی گالی موجود ہے۔
POTTY MOUTH: Raging Biden curses out Fox News' Peter Doocy as he takes his bitterness towards the press to a new level. https://t.co/lqabh9ilRi pic.twitter.com/axonuLLTdu
— Fox News (@FoxNews) January 25, 2022
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fUvbu7
No comments